اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1354.88 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1557777.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 213کی قیمتوں میں کمی اور 152کی قیمتوں میں استحکا م رہا،مجموعی طورپر 622.69 ملین حصص کا لین دین ہوا …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 1354.88 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1557777.21 پوائنٹس پر بند
اسلام آباد۔4مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1354.88 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1557777.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کا روباری سرگرمیوں کے دوران 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،201 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 213کی قیمتوں میں کمی اور 152کی قیمتوں میں استحکا م رہا،مجموعی طورپر 622.69 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 29.95 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 412.22 پوائنٹس کی کمی کے بعد 47890.75 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 783.45 پوائنٹس کی کمی کے بعد 220015.06 پوائنٹس پر بند ہوا۔فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 4.80 ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روز یونٹی فوڈز لمیٹڈ کے 117209136 حصص،کے الیکٹرک کے 64935841 حصص اور ٹرسٹ سکیو رٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ کے 56763210 حصص کا لین دین ہوا۔ گلشن سپننگ ملز لمیٹڈ،پیرامائونٹ سپننگ ملز اور فرسٹ فیڈیلیٹی لیزنگ مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔









