پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 778.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177692.92 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان، 100 انڈیکس 778.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177692.92 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 778.94 پوائنٹس کی کمی کے بعد 177692.92 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 564کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،146کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،308 کی قیمتوں میں کمی اور 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 765.14 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 35.44 ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 177.32 پوائنٹس کی کمی کے بعد 53022.88 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی30 انڈیکس 207.69 پوائنٹس کمی کے بعد 254789.27 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 34.60 ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 83430084حصص،ورلڈ کال ٹیلی کام کے 71244700 حصص اور سوئی سدرن گیس کے 32348350 حصص کا لین دین ہوا۔








