پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2690.48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171739.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،372 کی قیمتوں میں کمی اور 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای 100 انڈیکس 2690.48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171739.44 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 2690.48 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171739.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،91 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،372 کی قیمتوں میں کمی اور 101 کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔
کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 525.122 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 23.428 ارب روپے رہی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 882.09 پوائنٹس کی کمی سے 51216.76 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 3889.85 پوائنٹس کی کمی کے بعد 241390.66 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ٹریڈنگ حجم کے لحاظ سے سینرجیکو پی کے 60.708 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ پاک ریفائنری 28.414 ملین اور ٹی پی ایل پراپرٹیز 23.347 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں العباس شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 33.01 روپے بڑھ کر 917.96 روپے ہو گئی جبکہ دی تھل انڈسٹریز کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص 32.88 روپے اضافے کے بعد 1081.25 روپے پر بند ہوئے۔دوسری جانب پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 648.00 روپے کم ہو کر 16952.00 روپے رہ گئی جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 136.43 روپے کمی کے بعد 1227.87 روپے پر بند ہوئے۔








