پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رحجان ، کے ایس ای 100 انڈیکس میں 718.24 پوائنٹس کی کمی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 718.24 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171021.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 579.944 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 23.896 ارب روپے رہی۔

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو مندی کا رحجان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 718.24 پوائنٹس کی کمی کے بعد 171021.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری سیشن کے دوران ریڈی مارکیٹ میں 579.944 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مجموعی مالیت 23.896 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،186 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،270 کی قیمتوں میں کمی اور 108کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں مستحکم رہیں۔کے ایس ای 30 انڈیکس 264.77 پوائنٹس کی کمی سے 50951.99 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 756.80 پوائنٹس کی کمی کے بعد 240633.86 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ٹریڈنگ حجم کے اعتبار سے سینرجیکو پی کے 59.328 ملین حصص کے ساتھ سرفہرست رہی جبکہ ٹرسٹ بروکریج 36.978 ملین اور کوہ نور سپننگ 32.627 ملین حصص کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں۔نمایاں اضافے والی کمپنیوں میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ بی کے حصص کی قیمت 716.00 روپے بڑھ کر 17668.00 روپے ہو گئی جبکہ سیمنز (پاکستان) انجینئرنگ کے حصص 61.22 روپے اضافے کے بعد 1534.77 روپے پر بند ہوئے۔

دوسری جانب یونی لیور پاکستان فوڈز لمیٹڈ کے حصص کی قیمت 237.00 روپے کم ہو کر 25011.00 روپے رہ گئی جبکہ خیرپور شوگر ملز لمیٹڈ کے حصص 122.79 روپے کمی کے بعد 1105.08 روپے پر بند ہوئے۔

مزید خبریں