کراچی۔20فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 999.42پوائنٹس کے اضافے کے بعد 173169.71پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 158کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،257کی قیمتوں میں کمی اور 153کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طور پر537.64ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23.79ارب روپے تھی۔کے …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان

مزید خبریں
کراچی۔20فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان رہا۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 999.42پوائنٹس کے اضافے کے بعد 173169.71پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر568کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا۔ 158کمپنیوں کے حصص میں اضافہ ،257کی قیمتوں میں کمی اور 153کی قیمتوں میں استحکام رہا۔
مجموعی طور پر537.64ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 23.79ارب روپے تھی۔کے ایس ای 30 انڈیکس 384.11پوائنٹس کے اضافے کے بعد 53042.89پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2420.11پوائنٹس کے اضافے کے بعد 242931.39پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈ کے تحت 7.11ارب روپے کا لین دین ہوا۔
گزشتہ روز کے الیکٹرک کے 73134017حصص ،ورلڈ کال ٹیلیکام 46207991حصص اور بینک آف پنجاب کے 316148879حصص کا لین دین ہوا، 786لمیٹڈ،سنگھرشوگرملز اور ایٹ ناز ٹیکنالوجیز سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








