پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان،کے ایس ای100انڈیکس 809.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد151207.81پوائنٹس پربند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان،کے ایس ای100انڈیکس 809.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد151207.81پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔6اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرتیزی کارحجان رہا۔کے ایس ای100انڈیکس 809.10 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد151207.81پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں 565کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔261کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،153کی قیمتوں میں کمی اور151کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی طورپر457.21ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 30.87ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 245.88کے اضافہ کے بعد45699.23پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2994.55 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد221265.67 پوائنٹس بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 8.19ارب روپے کالین دین ہوا۔گزشتہ روز سینئر جیکوپاکستان لمیٹڈکے 57956235حصص،ورلڈکال ٹیلی کام 30552981حصص اورپاکستان ریفاینری لمیٹڈ کے 28349134حصص کالین دین ہوا۔کوہ نور ملزلمیٹڈ،داود ایکویٹیز لمیٹڈ اور786انویسٹمنٹ لمیٹڈسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔