پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان، 100 انڈیکس 1841.48 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 170884.58 پوائنٹس کی سطح پر بند

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1841.48 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 170884.58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا

اسلام آباد۔18ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 1841.48 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 170884.58 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر 541 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 351 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 110 میں کمی جبکہ 110 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طور پر 576.25 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 22.40 ارب روپے رہی۔

کے ایس ای 30 انڈیکس 525.21 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 50882.99 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 2522.69 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 243139.24 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 6.46 ارب روپے مالیت کے سودے طے پائے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم بڑھ کر68.7ارب ڈالرہوگیا، کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے میڈیا ٹائمز لمیٹڈ کے 48.65 ملین حصص، ورلڈ کال ٹیلی کام کے 33.045 ملین حصص اور سینرجی کو پاکستان کے 31.34 ملین حصص کا لین دین ہوا۔

ایل ایس ای فنانشل سروسز لمیٹڈ، میڈیا ٹائمز لمیٹڈ اور فرسٹ کیپیٹل سکیورٹیز کارپوریشن سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔