پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 479.24 پوائنٹ کمی سے 170285 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مندی، 100 انڈیکس 170285 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 479.24 پوائنٹ کمی سے 170285 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ابتدائی سیشن کے دوران مجموعی طور پر 52.78 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3.40 ارب روپے رہی۔ نمایاں کاروبار میں تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 34.94 ملین حصص، ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کے 8.36 ملین حصص اور پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کے 5.44 ملین حصص کالین دین ہوا۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 169.61 پوائنٹ کمی سے 50,654 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کے اصولوں کے مطابق شریعہ کمپلائنٹ کے ایم آئی 30 انڈیکس 755.28 پوائنٹ کم ہوکر 243636 پوائنٹس پر آ گیا۔








