اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 3500.30 پوائنٹس کی کمی کے بعد 152011.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،323کی قیمتوں میں کمی اور144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 352.27ملین حصص کا …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان
اسلام آباد۔2اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر مندی کا رحجان رہا،کے ایس ای 100 انڈیکس 3500.30 پوائنٹس کی کمی کے بعد 152011.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 566 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،323کی قیمتوں میں کمی اور144 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 352.27ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 19.51 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 1180.47 پوائنٹس کی کمی کے بعد 45975.85 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 5117.55 پوائنٹس کی کمی کے بعد 220290.56 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 5.37 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن 1.9فیصدکی کمی کے بعد 60.5 ارب ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 56144297 حصص،ورلڈ کال ٹیلی کا م 17561067 حصص اور بینک آف پنجاب کے 16953514 حصص کا لین دین ہوا۔ مچلز فروٹ فارمز،ٹی آر جی پاکستان،فرسٹ ٹرائی سٹار مضاربہ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔









