پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 3683.02 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 168514.44 پوائنٹس پر بند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کا روباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان، 100 انڈیکس 3683.02 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 168514.44 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے آخری روزتیزی کا رحجان برقرارہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 3683.02 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 168514.44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 563 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،330 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،120کی قیمتوں میں کمی اور 113 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کو ئی ردوبدل نہیں ہوا،مجموعی طور پر 729.40ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 34.99 ارب روپے تھی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 1222.35 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 50579.18 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 5137.60 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 242349.77 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچرٹریڈنگ کے تحت 14.41 ارب روپے کے سودے طے پائے،مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 2.3فیصدکے اضافہ کے بعد 67 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،حیسکول کے 57001579 حصص،ستارہ پٹرولیم سروس لمیٹڈ کے 56524085 اور عائشہ سٹیل ملز لمیٹڈ کے 31042433 حصص کا لین دین ہوا۔
پرویز احمد کنسلٹنسی سروس لمیٹڈ ،سیف ٹیکسٹائل ملز اور پاکستان جنرل انشورنس کمپنی لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔ٹاپ لائن سکیورٹیز کے مطابق تجارتی سرگرمیوں میں تیزی اور سرمایہ کا روں کے اعتماد میں نمایاں بحالی کی بنیادی وجہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں حوصلہ افزاء پیش رفت اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی بنی، جغرافیائی کشیدگی میں ممکنہ کمی سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں نے مجموعی مارکیٹ جذبات کو مثبت بنایا جس کے نتیجے میں اہم شعبوں میں جارحانہ خریداری دیکھی گئی۔
امریکہ-ایران مذاکرات کے مثبت نتیجے کی توقعات کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی نے بھی سرمایہ کا روں کے اعتماد کو مزید تقویت دی۔بینچ مارک انڈیکس پورے سیشن کے دوران مضبوط سبز زون میں رہا اور تیزی کا رجحان برقرار رکھتے ہوئے انٹرا ڈے ٹریڈنگ کے دوران 4037 پوائنٹس کی شاندار بلند ترین سطح تک پہنچا۔








