اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 51 …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے آغاز پر شدید مندی، ایشیائی مارکیٹیں بھی دباؤ کا شکار
اسلام آباد۔30مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی مارکیٹ میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق کے ایس ای 100 انڈیکس 5000 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 49 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ 51 ہزار 707 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں آج نمایاں گراوٹ دیکھی گئی۔ماہرین کے مطابق مارکیٹ میں یہ مندی عالمی اور علاقائی غیر یقینی صورتحال کے باعث سامنے آئی ہے، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی نے سرمایہ کاروں کو محتاط بنا دیا ہے۔دوسری جانب ایشیائی اسٹاک مارکیٹیں بھی دباؤ کا شکار رہیں۔اسی طرح فٹسی برسا ملائیشیا میں ڈیڑھ فیصد کمی دیکھنے میں آئی، جبکہ شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس اور ہینگ سینگ انڈیکس میں بھی تقریباً ایک فیصد کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی حالات میں بہتری نہ آئی تو آئندہ دنوں میں مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ جاری رہنے کا امکان ہے۔









