پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 5043.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 165634.84 پوائنٹس پر بندہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 5043.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 165634.84 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔14اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کوتیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 5043.51 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 165634.84 پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر 565 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،389 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،64کی قیمتوں میں کمی اور112 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 824.53ملین حصص کا لین دین ہواجن کی مالیت 36.33ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30 انڈیکس 1522.98 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 49987.09 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 7355.26 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 239687.24 پوائنٹس پر بندہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 9.62 ارب روپے کے سودے طے پائے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن کا حجم 2.8فیصدکے اضافہ کے بعد 65.6 ارب ڈالر ہوگیا۔ گزشتہ روز ورلڈکال ٹیلی کا م کے 100187702 حصص،بینک آف پنجاب کے 87034026 حصص اورفرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ کے 62630235 حصص کا لین دین ہوا۔ دیوان فروق سپننگ ملز،فرسٹ پنجاب مضاربہ اورٹرسٹ سکیورٹیز اینڈ بروکریج لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








