پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 609.51پوائنٹس کی کمی ،170506.31پوائنٹس پربند
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 609.51پوائنٹس کی کمی ،170506.31پوائنٹس پربند

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکوکاروباری ہفتہ کے آغازپرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای100انڈیکس 609.51پوائنٹس کی کمی کے بعد170506.31پوائنٹس پربندہوا۔ کاروباری سرگرمیوں کے دوران 562کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،215کی قیمتوں میں کمی اور113کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مجموعی طورپر1103.29ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 31.044ارب روپے تھی۔
کے ایس 30انڈیکس 457.52 پوائنٹس کی کمی کے بعد51021.02پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 995.52 پوائنٹس کی کمی کے بعد244736.27 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت9.060ارب روپے کے سودے طے پائے۔
مارکیٹ کیپٹلائزیشن 0.2فیصدکی کمی کے بعد67.7ارب ڈالرہوگیا۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 376827777حصص، آغاسٹیل لمیٹڈ51877000 حصص اورسینرجیکوپی کے لمیٹڈ کے 47390977حصص کالین دین ہوا۔ایل ایس ای سپیس ون لمیٹڈ،حراء ٹیکسٹائل ملز اورآغاسٹیل سرفہرست ایڈونسرکمپنیاں رہی۔








