پاکستان سٹاک ایکسچینج 100- انڈکس میں اپریل کے دوران 9.6فیصد ماہانہ اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج 100- انڈکس میں اپریل کے دوران 9.6فیصد ماہانہ اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔2مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس ) 100- انڈکس میں اپریل کے دوران 9.6فیصد کاماہانہ اضافہ ہوا ہے ۔ ٹاپ لائنز سکیورٹیز لمیٹڈ کی رپورٹ کے مطابق خلیجی صورتحال اور عالمی منڈیوں میں کاروبار میں اتار چڑھائو کے باوجود پی ایس ایکس میں گزشتہ ماہ صورتحال مستحکم رہی ۔
اعدادو شمار کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملے جلے کاروباری رجحانات رہے اور اپریل2026کے دوران بینکوں ، انشورنس کمپنیوں اور غیر ملکی کمپنیوں نے بالترتیب 44 ،33 اور 15ملین ڈالر کے حصص فروخت کئے جبکہ انفرادی طورپر ، میوچل فنڈز اور مقامی کمپنیوں نے 59، 22 اور 15ملین ڈالر مالیت کے حصص کی خریداری کی ۔ واضح رہے کہ مارکیٹ میں اوسطاً روزانہ 928ملین حصص کا کاروبار ہوا ، جس کی مالیت 41ارب روپے رہی۔








