پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان،نڈیکس 830.92پوائنٹس کی کمی کے بعد168062.16پوائنٹس ہوگیا

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 830.92پوائنٹس کی کمی کے بعد168062.16پوائنٹس ہوگیا۔ مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،257کی قیمتوں میں کمی اور149کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 536.24ملین حصص کالین دین رہا جن کی مالیت 25.54ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 400.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد51322.38 پوائنٹس جبکہ …

اسلام آباد۔27فروری (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسیچنج میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 830.92پوائنٹس کی کمی کے بعد168062.16پوائنٹس ہوگیا۔ مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،161کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،257کی قیمتوں میں کمی اور149کی قیمتوں میں استحکام رہا،کل 536.24ملین حصص کالین دین رہا جن کی مالیت 25.54ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 400.92 پوائنٹس کی کمی کے بعد51322.38 پوائنٹس جبکہ اسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 1468.03 پوائنٹس کی کمی کے بعد 235325.11 پوائنٹس ہوگیا، فیوچرٹریڈنگ کے تحت 27.08ارب روپے کالین دین ہوا،گزشتہ روز یونٹی فوڈزلمیٹڈکے 50304604 حصص،فرسٹ نیشنل ایکویٹیز لمیٹڈ36245681 حصص اوربینک آف پنجاب کے 30604655 حصص کالین دین ہوا،گلستان سپننگ ملز،میڈیاٹائمزلمیٹڈ،اورپیراماونٹ سپننگ ملزسرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔