پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک لاکھ 79 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔کاروبار کے آغاز ہی سے مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,300 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اس دوران انڈیکس بڑھ کر 179,536 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری روز پاکستان سٹاک ایکسچینج کا کے ایس ای-100 انڈیکس 177,083 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، آج اس میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر مثبت رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سٹاک مارکیٹ مزید مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہے۔








