پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس پر پہنچ گیا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2,480 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ۔

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج کا ہنڈرڈ انڈیکس 2,480 سے زائد پوائنٹ اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 78 ہزار 573 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا ۔

ماہرین کے مطابق خطے میں کشیدگی میں ممکنہ کمی اور عالمی سطح پر سفارتی پیش رفت کی توقعات نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو تقویت دی جس کے نتیجے میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی خریداری کا رجحان جاری ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 76 ہزار 94 پوائنٹس پر بند ہوا تھا ۔