پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 5 ہزار پوائنٹس کا نمایاں اضافہ

کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای۔

اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شاندار تیزی دیکھنے میں آئی، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور خریداری کے باعث کے ایس ای۔

100 انڈیکس میں 5 ہزار سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔کاروبار کے آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 5,100 سے زائد پوائنٹس بڑھ کر ایک لاکھ 76 ہزار 200 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، جس سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی اور مثبت کاروباری رجحان واضح طور پر سامنے آیا۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں رہی تھی، جہاں ہنڈرڈ انڈیکس 1,800 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک لاکھ 69 ہزار 885 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ماہرین کے مطابق نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر مارکیٹ میں مثبت رجحان کی بڑی وجہ سرمایہ کاروں کا اعتماد، معاشی اشاریوں میں بہتری کی توقعات اور مختلف شعبوں میں خریداری کا بڑھنا ہے۔

مزید خبریں