پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کارحجان ، 100 انڈیکس 3714.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد157496.10پوائنٹس پربند

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 3714.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد157496.10پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،105کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،311کی قیمتوں میں کمی اور151کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر363.14ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 23.10ارب روپے تھی۔ کے ایس ای 30انڈیکس 1451.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد …

اسلام آباد۔6مارچ (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کوکاروباری ہفتہ کے اختتام پرمندی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس 3714.57 پوائنٹس کی کمی کے بعد157496.10پوائنٹس پربندہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طورپر567کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،105کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،311کی قیمتوں میں کمی اور151کی قیمتوں میں استحکام رہا،مجموعی طورپر363.14ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 23.10ارب روپے تھی۔

کے ایس ای 30انڈیکس 1451.54 پوائنٹس کی کمی کے بعد 48330.20 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 5909.77 پوائنٹس کی کمی کے بعد224687.33 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 4.86ارب روپے کے سودے طے پائے۔ گزشتہ روزکے الیکٹر ک کے 36917726 حصص،سینرجیکوپاکستان لیمیٹڈ کے22424861 حصص اوریونٹی فوڈزلیمیٹڈکے 19052764حصص کالین دین ہوا۔