پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں کاروبار کے آغاز پر ہی فروخت کا دباؤ بڑھنے سے ہنڈرڈ انڈیکس میں 1,500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کے ایس ای-100 انڈیکس گر کر 168,432 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ سرمایہ کاروں کے محتاط رویے اور فروخت کے بڑھتے ہوئے رجحان نے مارکیٹ کی کارکردگی کو متاثر کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ہنڈرڈ انڈیکس 170,478 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے مقابلے میں نئے ہفتے کے آغاز پر نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔