پاکستان سٹاک یکسچینج میں تیزی

پاکستان سٹاک یکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1385.43 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 985 پوائنٹس تک پہنچ گیا

اسلام آباد۔30ستمبر (اے پی پی):پاکستان سٹاک یکسچینج میں بدھ کو کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس 1385.43 پوائنٹس کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 985 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ ابتدائی سیشن میں 217.45 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 10.052 ارب روپے تھی۔ تصدیق انفارمیشن سروسز لمیٹڈ کے 32.30 ملین حصص ، سینرجی پی کے لمیٹڈ کے 14.27 ملین حصص اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے 13.64 ملین حصص کا لین دین ہوا۔ ٹرائی سٹار میوچل فنڈ اور سندھ مضاربہ بالترتیب پہلی اور دوسری ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔