پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک قابلِ اعتماد امن ساز اور ثالث ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے
پاکستان عالمی تنازعات میں موثر ثالث کے طور پر ابھر رہا ہے، میاں کاشف اشفاق

مزید خبریں
لاہور۔24مئی (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ایک قابلِ اعتماد امن ساز اور ثالث ملک کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے۔اتوار کو یہاں پاکستان فرنیچر کونسل کے بورڈ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے موثر سفارت کاری کے ذریعے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور مذاکرات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکا،ایران اور خلیجی ممالک پاکستان کو ایک قابلِ اعتماد شراکت دار اور رابطہ کار سمجھتے ہیں۔ان کے مطابق پاکستان کی ثالثی کوششیں خطے میں امن، استحکام اور پرامن بقائے باہمی کے عزم کی عکاس ہیں۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی سرگرمیوں اور علاقائی رابطوں نے پاکستان کے مثبت اور مستحکم تشخص کو مزید مضبوط کیا ہے۔








