پاکستان علماء کونسل نے برطانوی اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ میں کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے خلاف شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ کی یہ رپورٹ مکمل طور پر بے بنیاد، متعصبانہ اور زمینی حقائق کے …
پاکستان علماء کونسل نے ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ کی طاہر اشرفی کے خلاف رپورٹ مستردکردی،قانونی کارروائی کا فیصلہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔26ستمبر (اے پی پی):پاکستان علماء کونسل نے برطانوی اخبار ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ میں کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کے خلاف شائع ہونے والی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے اس کے خلاف قانونی کارروائی کا باضابطہ فیصلہ کیا ہے۔پاکستان علماء کونسل کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ڈیلی ٹیلی گراف‘ کی یہ رپورٹ مکمل طور پر بے بنیاد، متعصبانہ اور زمینی حقائق کے منافی ہے۔
اس اشاعت کا مقصد چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی اور پاکستان علماء کونسل کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ترجمان کے مطابق، کونسل کی سینئر قانونی ٹیم اس متنازع رپورٹ کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔اس سلسلے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر متعلقہ قانونی فورمز سے رجوع کرنے کے لیے تمام ضروری قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان علماء کونسل اور حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ہمیشہ بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری، اور ملکی مفادات کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں، اور اس قسم کے پروپیگنڈے سے حق کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔







