پاکستان فرنیچر کونسل کا اعلیٰ سطح کا وفد چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگیا

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا اعلیٰ سطح کا وفد جمعہ کو چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ دورے کے دوران وفد نئی منڈیوں کی تلاش، کاروباری روابط کے فروغ اور فرنیچر کی صنعت میں باہمی تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ملاقاتیں کرے گا۔ روانگی سے قبل پی ایف سی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 27 ستمبر (اے پی پی) پاکستان فرنیچر کونسل (پی ایف سی) کا اعلیٰ سطح کا وفد جمعہ کو چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگیا۔ دورے کے دوران وفد نئی منڈیوں کی تلاش، کاروباری روابط کے فروغ اور فرنیچر کی صنعت میں باہمی تجارتی تعلقات کو مستحکم بنانے کیلئے ملاقاتیں کرے گا۔ روانگی سے قبل پی ایف سی کے چیئرمین میاں کاشف اشفاق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے پروموشنل کوششوں کے علاوہ مستقبل کی پالیسی سازی، معاشی جانکاری، فرنیچر سیکٹر میں نئے ویژن اور مہارتوں میںایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنے اور اس شعبہ میں نئی راہیں تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چینی فرنیچرسازوں اور سرمایہ کاروں کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی (فیڈمک) کی طرف سے مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پیش کیے جانے والے کاروباری مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دیں گے۔ اس کے علاوہ خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے خواہشمند سرمایہ کاروں کومراعاتی پیکج بھی پیش کیا جائے گا۔ ا