پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی
پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی

مزید خبریں
اسلام آباد۔28اپریل (اے پی پی):پاکستان لائف سٹائل فرنیچر ایکسپو 15 مئی سے اسلام آباد میں شروع ہوگی،جو 17 مئی تک جاری رہے گی۔ تین روزہ فرنیچر ایکسپو میں ملک بھر سے فرنیچر کی صنعت سے وابستہ افراد اپنی مصنوعات کو صارفین کے لیے پیش کریں گے۔ ایکسپو میں تقریباً 100 سے زائد فرنیچر کی صنعت سے وابستہ کمپنیاں حصہ لیں گی اور صارفین کو مختلف مصنوعات پر 40 فیصد تک رعایت بھی دی جائے گی ۔ نمائش کا انعقاد ٹیولپ بینکوئٹ ہال اسلام آباد میں کیا جائے گا، جس میں راولپنڈی اسلام آباد سے ہزاروں افراد کی شرکت متوقع ہے ۔








