پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے گورنر سندھ کی ملاقات

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے گورنر سندھ کی ملاقات

لاہور۔9اکتوبر (اے پی پی):پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی نے جمعہ کو جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔پارٹی ترجمان کے مطابق صدر مسلم لیگ ن نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ سندھ کے عوام کی خدمت اور وفاق و صوبے کے درمیان روابط کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔