پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کے عشائیہ میں شرکت،سعودی عرب ایسا بھائی اور دوست ہے جو ہر مشکل اور آڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا،ہمارا بچہ بچہ مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے،اس کیلئے …
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کے عشائیہ میں شرکت

مزید خبریں
پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کی سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کے عشائیہ میں شرکت،سعودی عرب ایسا بھائی اور دوست ہے جو ہر مشکل اور آڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا،ہمارا بچہ بچہ مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے،اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیاجائے گا،لیگی رہنماﺅں کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے سعودی عرب کے قومی دن پر سعودی سفیر کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ میں شرکت کی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ایک ایسا بھائی اور دوست ہے جو ہر مشکل اور آڑے وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا، بیرونی جارحیت ہو یا کوئی داخلی مسئلہ سعودی فرمانرواﺅں نے ہمیشہ اس کے حل میں اہم کردار ادا کیا۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے مخلص، برادرانہ اور دوستانہ رویہ کی وجہ سعودی حکومت اور عوام کا مشکور ہے،ہمارا بچہ بچہ مقامات مقدسہ کے تحفظ اور سعودی عرب کے دفاع کو اپنا فرض سمجھتا ہے،اس کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام میں جو رشتہ ہے وہ اٹوٹ ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہا ہے ،دنیا کی کوئی طاقت اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے ایک اور سوال پر کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ایک ایسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ سعودی فرمانرواﺅں، حکومت اور عوام کی پاکستان کیلئے دلی محبت اور عملی امداد کی نہایت قدر کی ہے اور دونوں ملکوں میں بھائی چارہ کے فروغ کو بہت اہمیت دی ہے۔








