پاکستان میں اصلاحات کے عمل کو سراہتے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا
پاکستان میں اصلاحات کے عمل کو سراہتے ہیں،منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوا

مزید خبریں
نیویارک ۔24ستمبر (اے پی پی):منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف کرسٹالینا جارجیوانے پاکستان میں اصلاحات کے عمل کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے۔
بدھ کو سوشل میڈیاایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کا موقع ملا،ملاقات میں پاکستان میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اصلاحات پر مضبوط عمل درآمد سے معاشی استحکام برقرار رکھنے، اعتماد بحال کرنے اور پاکستان کی دوبارہ عالمی مارکیٹ تک رسائی میں مدد ملی ہے،اصلاحات کا سلسلہ جاری رکھنے سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا اور عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔







