پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی رفتار میں بہتری، اگست میں خالص آمدن دو سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، خرم شہزاد

وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی خالص آمدن اگست 2026 میں بڑھ کر 316 ملین امریکی ڈالر ہوگئی جو دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔

اسلام آباد۔20ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) کی خالص آمدن اگست 2026 میں بڑھ کر 316 ملین امریکی ڈالر ہوگئی جو دو سال کی بلند ترین ماہانہ سطح ہے۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اگست کےدوران چین، کینیڈا اور متحدہ عرب امارات سے سرمایہ کاری کی آمد میں اضافے جبکہ سرمایہ کی واپسی اور دیگر اخراج میں کمی کے باعث خالص ایف ڈی آئی کی پوزیشن میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی۔یہ پیش رفت پاکستان میں میکرو اکنامک استحکام سے سرمایہ کاری پر مبنی اور پائیدار اقتصادی نمو کی جانب پیش رفت کی عکاسی کرتی ہے۔

 

مزید خبریں