پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

سیالکوٹ۔ 16 جون (اے پی پی):پاکستان میں تعینات سری لنکا کے ہائی کمشنر ریئر ایڈمرل فریڈ سینویراتھینے (ریٹائرڈ)نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور دوطرفہ تجارت اور اقتصادی امورپر تبادلہ خیال کیا۔صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر ایس سی سی آئی محمد مراد ارشد، نائب صدر سلمان شیخ اور سیالکوٹ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے معزز مہمان کا پر تپاک استقبال کیا۔بعدازاں ،سیالکوٹ چیمبر کے شفیع ہال میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔

اجلاس میں دونوں فریقین نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔ تاس موقع پر صدر سیالکوٹ چیمبر نے کہا کہ دونوں فریوین کے مابین بزنس ٹو بزنس پارٹنرشپ کو فروغ دینا، بین الاقوامی تجارتی نمائشوں میں شرکت بڑھانا، برآمدی ڈیوٹی اور ٹیکس سے متعلق مسائل کو حل کرنا اور کاروباری مسافروں کے لیے ویزا کی سہولت کو بہتر بنانا شامل ہے۔

سری لنکا کے ہائی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تجارتی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور سری لنکا میں آئندہ ہونے والی تجارتی نمائشوں اور کاروباری تقریبات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے سیالکوٹ کی تاجر برادری کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ مارکیٹ کے نئے مواقع تلاش کرنے اور تجارتی روابط کو بڑھانے کے لیے ان تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

سیالکوٹ چیمبر کی ایگزیکٹو کمیٹ کے ارکان اور تاجر برادری نے اس اقدام کا خیرمقدم کیا اور سری لنکا کے ساتھ مضبوط اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ملاقات کا اختتام دوطرفہ کاروباری مشغولیت کو بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔

مزید خبریں