ملتان۔ 18 جولائی (اے پی پی):چینی قونصل جنرل ژائو شیریں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کوالٹی بیج کے سلسلے میں چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جس سے فی ایکڑ پیدار میں اضافہ ہوگا،پاکستان میں زراعت کے فروغ کےلئے ڈیزرٹ فارمنگ اور میکانائزڈ فارمنگ میں چین کے تعاون کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، قراقرم ہائی وے کو کشادہ کرنے کا پلان تیار بھی کیا جارہا ہے۔ ان …
پاکستان میں زراعت کے فروغ کےلئے ڈیزرٹ اور میکانائزڈ فارمنگ میں چین کے تعاون سے منصوبے شروع کئے جا رہے ہیں، قونصل جنرل ژائو شیریں

مزید خبریں
ملتان۔ 18 جولائی (اے پی پی):چینی قونصل جنرل ژائو شیریں نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب میں کوالٹی بیج کے سلسلے میں چینی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جس سے فی ایکڑ پیدار میں اضافہ ہوگا،پاکستان میں زراعت کے فروغ کےلئے ڈیزرٹ فارمنگ اور میکانائزڈ فارمنگ میں چین کے تعاون کے منصوبے شروع کئے جارہے ہیں، قراقرم ہائی وے کو کشادہ کرنے کا پلان تیار بھی کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب فواد ہاشم ربانی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کمشنر ملتان عامر کریم خان اور ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو بھی موجود تھے،دوران ملاقات باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قونصل جنرل نے کہا ان کے جنوبی پنجاب کے دورے کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور شراکت داری کو مزید بڑھانا ہے۔اس دوران فواد ہاشم ربانی نے چینی کونسل جنرل کو بتایا کہ کمشنر ملتان عامر کریم خان کو انتظامی افسران کی بہت متحرک اور محنتی ٹیم میسر ہے، وہ ڈویژن کے تمام بڑے شہروں کو خوبصورت بنانے کےلئے دن رات کوشاں ہیں۔
کمشنر عامر کریم خان نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سیوریج ملتان شہر کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،شہر اولیا میں سیوریج لائن تبدیل کرنے کی ضرورت ہے جس پر24 ارب روپے خرچ ہوں گے،اس منصوبے کی تکمیل سے آئندہ20 برس کےلئے سیوریج کا مسئلہ حل ہوجائےگا۔ انہوں نے کہا کہ سیوریج کےمسئلے کے حل کے لئے مجوزہ پلان حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے۔عامر کریم خان نے بتایا کہ پنجاب حکومت ملتان اور رحیم یارخان سمیت جنوبی پنجاب کے سات شہروں کے سیوریج مسائل کے حل کے لئےورلڈ بنک سے 300 ملین ڈالر فنڈ حاصل کرنے کے لئےکوشاں ہے۔
انہوں نے چینی سرمایہ کاروں اور انجینئرز کےلئے جنوبی پنجاب میں چائنہ8 ٹائون بسانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اس کے قیام سے سکیورٹی کے مسائل حل ہوجائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو نے بتایا کہ ضلع ملتان میں چائنیز سمیت دیگر غیر ملکی افراد کے لئے سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں ،ملتان کے تاریخی ورثے کی بحالی کے لئے میگا پلان کی تیاری جاری ہے۔اس موقع پر چینی قونصل جنرل کو سونئیر بھی پیش کیا گیا۔بعد ازاں چینی قونصل جنرل نے دربار حضرت شاہ رکن عالم اور ٹیوٹا انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری کا وزٹ بھی کیا،بلیو باٹری کی تیاری کے مراحل کا جائزہ لیا اور ہنرمندوں سے ملاقات بھی کی۔








