پاکستان میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے کوئی بھی فیصلہ آئین‘ قانون کو مدنظر رکھ کر اور تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا، وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ قانونی اور غیر قانونی مہاجرین کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے پالیسی بیان دیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے …

اسلام آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی دفعہ قانونی اور غیر قانونی مہاجرین کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے شروع کردیئے ہیں‘ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں پیدا ہونے والے مہاجرین کے بچوں کو شہریت دینے کے حوالے سے پالیسی بیان دیا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے آئین‘ قانون کو مدنظر رکھ کر اور تمام پارلیمانی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔ منگل کو قومی اسمبلی میں حنا ربانی کھر کے پاکستان میں مقیم مہاجرین اور غیر قانونی تارکین وطن کو پاکستان کی شہریت دینے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ وزیراعظم نے کراچی میں ایک پالیسی کا اعلان کیا تھا اس میں قانونی اور انسانی محرکات ہیں۔ اس پر عملدرآمد کا فیصلہ باقاعدہ طریقہ کار کے تحت پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے کر کیا جائے گا۔

مزید خبریں