پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی جانب سے جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے 21.54 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو مالی سال 2025 کے 20.44 ارب روپے کے …
پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے منافع میں 5.4 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔28ستمبر (اے پی پی):پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن(پی این ایس سی) کے خالص منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر 5.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کمپنی کی جانب سے جمع کرائے گئے مالیاتی اعداد و شمار کے مطابق مالی سال 2026 کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن نے 21.54 ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کیا جو مالی سال 2025 کے 20.44 ارب روپے کے مقابلے میں 5.4 فیصد زیادہ ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران کمپنی کی فی حصص آمدنی 108.77 روپے ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2025 میں 103.23 روپے تھی۔مالی سال 2026 کی آخری سہ ماہی کے دوران پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کا بعد از ٹیکس منافع 14.04 ارب روپے رہا۔ تیسری سہ ماہی میں کمپنی کا منافع1.628 ارب روپے اور مالی سال 2025 کی آخری سہ ماہی میں 5.10 ارب روپے ریکارڈ کیا گیاتھا۔








