پاکستان پوسٹ نے واک اِن صارفین کے لئے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے نئے ٹیرف کی منظوری دے دی ہے
پاکستان پوسٹ نے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نئے ٹیرف کی منظوری دے دی، اطلاق یکم اکتوبر سے ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔25ستمبر (اے پی پی):پاکستان پوسٹ نے واک اِن صارفین کے لئے اندرونِ ملک ڈاک کی مختلف سروسز کے نرخوں پر نظرثانی کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے نئے ٹیرف کی منظوری دے دی ہے۔یہ نظرثانی شدہ نرخ پاکستان پوسٹل سروسز مینجمنٹ بورڈ نے 12 اگست کو منعقدہ اجلاس میں منظور کئے۔ عام خط 20 گرام تک 40 روپے، 50 گرام تک 80 روپے، 100 گرام تک 100 روپے، 250 گرام تک 140 روپے، 500 گرام تک 170 روپے، ایک کلوگرام تک 250 روپے، ڈیڑھ کلوگرام تک 320 روپے اور 2 کلوگرام تک کے عام خط کے چارجز 400 روپے ہوں گے۔ رجسٹرڈ خط کی رجسٹریشن فیس 40 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اب 20 گرام تک کا رجسٹرڈ خط 80 روپے، 50 گرام تک 120 روپے، 100 گرام تک 140 روپے، 250 گرام تک 180 روپے، 500 گرام تک 210 روپے، ایک کلوگرام تک 290 روپے، ڈیڑھ کلوگرام تک 360 روپے اور 2 کلوگرام تک کا رجسٹرڈ خط 440 روپے کی مجموعی فیس کے ساتھ ارسال کیا جا سکے گا۔ویلیو پی ایبل لیٹر (VPL) کے لیے ڈاک چارجز اور طے شدہ رجسٹریشن فیس کے علاوہ 20 روپے اضافی وی پی فیس لاگو ہوگی۔ 20 گرام تک وی پی ایل کی مجموعی فیس 100 روپے، 50 گرام تک 140 روپے، 100 گرام تک 160 روپے، 250 گرام تک 200 روپے، 500 گرام تک 230 روپے، ایک کلوگرام تک 310 روپے، ڈیڑھ کلوگرام تک 380 روپے اور 2 کلوگرام تک 460 روپے مقرر کی گئی ہے۔رجسٹرڈ پارسل کیلئے رجسٹریشن فیس بڑھا کر 80 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔ اب ایک کلوگرام تک کا پارسل 260 روپے، 3 کلوگرام تک 400 روپے، 5 کلوگرام تک 540 روپے، 10 کلوگرام تک 760 روپے، 15 کلوگرام تک 980 روپے، 20 کلوگرام تک 1210 روپے، 25 کلوگرام تک 1440 روپے اور 30 کلوگرام تک کا پارسل 1660 روپے میں بھیجا جائے گا۔ 30 کلوگرام سے زائد وزنی پارسل پر 30 روپے فی کلوگرام اضافی چارجز وصول ائیں گے۔ویلیو پی ایبل پارسل بھیجنے والے صارفین کے لیے اب 20 روپے اضافی وی پی فیس مقرر کی گئی ہے۔ نئے ٹیرف کے تحت اب ایک کلوگرام تک وی پی پی 280 روپے، 3 کلوگرام تک 420 روپے، 5 کلوگرام تک 560 روپے، 10 کلوگرام تک 780 روپے، 15 کلوگرام تک 1000 روپے، 20 کلوگرام تک 1230 روپے، 25 کلوگرام تک 1460 روپے اور 30 کلوگرام تک 1680 روپے کی مجموعی فیس کے ساتھ بک کیا جا سکے گا، جبکہ وی پی پی پر حجمی ٹیرف بھی لاگو ہوگا۔دیگر مطبوعہ کاغذات (Printed Papers) کے لیے اب 50 گرام تک 30 روپے، 50 گرام سے زائد اور 250 گرام تک 50 روپے، 250 گرام سے زائد اور ایک کلوگرام تک 70 روپے، جبکہ ایک کلوگرام سے زائد اور 2 کلوگرام تک 110 روپے نرخ مقرر کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق تعلیمی اور درسی کتب (Textbooks) کے ترسیلی نرخوں میں بھی ردوبدل کیا گیا ہے جس کے تحت 250 گرام تک 50 روپے، 250 گرام سے زائد اور ایک کلوگرام تک 100 روپے، ایک کلوگرام سے زائد اور 2 کلوگرام تک 140 روپے، 3 کلوگرام تک 190 روپے، 4 کلوگرام تک 230 روپے، 5 کلوگرام تک 290 روپے، 6 کلوگرام تک 320 روپے اور 7 کلوگرام تک 360 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔چھوٹے پیکٹوں (Small Packets) کے چارجز اب 100 گرام تک 20 روپے، 100 گرام سے زائد اور 250 گرام تک 40. روپے، 250 گرام سے زائد اور ایک کلوگرام تک 70 روپے، جبکہ ایک کلوگرام سے زائد اور 2 کلوگرام تک 80 روپے فیس مقرر کی گئی ہے۔ تاہم، پاکستان پوسٹ کی جانب سے ایک دیرینہ مثبت روایت کے تحت نابینا افراد کے خصوصی لٹریچر کے لیے 7 کلوگرام تک ڈاک کی ترسیل بدستور بالکل مفت رہے گی۔ تیز ترین ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی ارجنٹ میل سروس (یو ایم ایس) کے نرخوں پر بھی نظرثانی کی ہے۔ مقامی (Local) یو ایم ایس کے لیے 250 گرام تک 100 روپے، 500 گرام تک 130 روپے اور ہر اضافی 500 گرام کے لیے 50 روپے فیس ہوگی، یہ تمام ریٹس جنرل سیلز ٹیکس (GST) سمیت لاگو ہوں گے۔اسی طرح ایک شہر سے دوسرے شہر (City to City) بھیجی جانے والی یو ایم ایس 250 گرام تک 170 روپے، 500 گرام تک 250 روپے اور ہر اضافی 500 گرام کیلئے 100 روپے فیس ہو گی۔ ۔یو ایم ایس کیش آن ڈیلیوری کے تحت مقامی سروس کیلئے 250 گرام تک 75 روپے، 500 گرام تک 100 روپے اور ہر اضافی 500 گرام کے لیے 25 روپے فیس وصول کی جائے گی۔ دوسری جانب ایک شہر سے دوسرے شہر یو ایم ایس سی او ڈی کے لیے 250 گرام تک 110 روپے، 500 گرام تک 150 روپے اور ہر اضافی 500 گرام کے لیے 50 روپے فیس ہوگی۔







