راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کااجلاس سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر مملکت کے ترجمان عامر فدا پراچہ، جنرل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ شاہد محمود پپو، پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ باہمی اتفاق کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی …
پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کااجلاس سٹی صدر کی زیر صدارت منعقد،پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورت

مزید خبریں
راولپنڈی۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کااجلاس سٹی صدر راجہ کامران حسین کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں صدر مملکت کے ترجمان عامر فدا پراچہ، جنرل سیکرٹری پی پی پی راولپنڈی سٹی راجہ شاہد محمود پپو، پارٹی رہنماؤں اور عہدیداران نے شرکت کی۔
اجلاس میں پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ باہمی اتفاق کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی راولپنڈی سٹی کا یوم تاسیس پروگرام دفتر پی پی پی لیاقت باغ میں منعقد کیا جائے گا۔








