پاکستان کا اردن کی بندر گاہ پر حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔28جون (اے پی پی):پاکستان نے اردن میں ہونے والے المناک واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے منگل کو یہاں جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام اردن کی عقبہ بندرگاہ پر ہونے والے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

ترجمان نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیااور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برادر ملک کے عوام اور اردن کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ اردن کی بندرگاہ عقبہ پر گیس ٹینک سے زہریلی گیس کے اخراج سے اموات کی تعداد بڑھ کر 12ہو گئی ہے جبکہ 260افراد زخمی ہیں ۔