پاکستان کا ترکی کے صوبے وان میں برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار تعزیت

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے ساتھ متصل ترکی کے صوبے وان میں برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے برفانی تودے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے پر تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ …

اسلام آباد ۔ 5 فروری (اے پی پی) پاکستان نے ایران کے ساتھ متصل ترکی کے صوبے وان میں برفانی تودے گرنے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے برفانی تودے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع کے پر تعزیت اور گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ” ہماری دعائیں اس سانحے کے متاثرین اور ان کے پیاروں کے ساتھ ہیں۔ ہم لاپتہ ہونے افراد کی خیرت کے لئے بھی دعاگو ہیں“۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہمیشہ کی طرح اس غم کی گھڑی میں پاکستان کی حکومت اور عوام برادر ترک حکومت اور عوام کے ساتھ بھرپور حمایت اور یکجہتی کرتے ہیں اور ہر ممکن مدد کی فراہم کے لئے تیار ہیں۔

مزید خبریں