پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت شروع ہو گیا

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت شروع ہو گیا جو 27 نومبر تک جاری رہے گا ، اختتامی تقریب 29 نومبر کو ہوگی ۔ پیر کو یہاں کنونشن سنٹر میں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 40 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قرآ حصہ لے رہے ہیں ۔ …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان کا پہلا عالمی مقابلہ حسن قرأت شروع ہو گیا جو 27 نومبر تک جاری رہے گا ، اختتامی تقریب 29 نومبر کو ہوگی ۔ پیر کو یہاں کنونشن سنٹر میں افتتاحی تقریب کے بعد پہلے روز کےمقابلہ کا آغاز ہوا ۔ عالمی مقابلہ حسن قرأت میں دنیا کے 40 اسلامی ممالک کے 25 سے 35 سال کی عمر کے قرآ حصہ لے رہے ہیں ۔

قاری سید صداقت علی نے مقابلہ کے چیف کو آرڈینیٹر اورچیف جج کے فرائض سر انجام دیئے جبکہ دیگر ججوں میں کویت کے قاری الشیخ حمد اصنامی، جامع الاظہر مصر کے قاری حمد اللہ محمد ابرہیم ،ایران کے قاری غلام رضا اصفہانی ، پاکستان کے قاری فیاض علوی ،قاری احمد میاں تھانوی، ڈاکٹر اکرام اللہ محسن ،قاری محمد ابراہیم کاسی اور قاری وجاہت رضا نے فرائض سرانجام دیئے۔

پیر کو پہلے دن مقابلہ حسن قرأت میں چاڈ، صومالیہ، اردن ، گھانا ،قزاقستان،آذربائیجان، بحرین،کوموروس،فلسطین، برکینا فاسو اور کویت کے 12 قرا ٓنے حصہ لیا ۔واضح رہے کہ بدھ 26 نومبر تک مقابلہ میں حصہ لینے والے 6 گرپوں کے قرآمیں سے شارٹ لسٹ ہونے والوں کے درمیان فائنل جمعرات 27 نومبر کو ہوگا ۔

مزید خبریں