پاکستان کینیا مشترکہ کمیٹی کا اجلاس ، مارکیٹ رسائی، برآمدات کے فروغ ، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان کینیا مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو پانچ سال میں دگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔

اسلام آباد۔21مئی (اے پی پی):پاکستان کینیا مشترکہ کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اور کینیا کے درمیان دوطرفہ تجارت کو پانچ سال میں دگنا کرنے پر اتفاق کیا گیا ۔ پاکستان۔کینیا مشترکہ تجارتی کمیٹی کے دوسرے اجلاس کی صدارت سیکریٹری تجارت جواد پال اور کینیا کی پرنسپل سیکریٹری ریجینا اومبام نے کی۔ اجلاس میں دونوں ممالک نے تجارتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور مارکیٹ رسائی، برآمدات کے فروغ اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ کسٹمز، بینکاری، ادویات اور تجارتی تنازعات کے حل میں تعاون بڑھایا جائے گا،آئی ٹی، سیاحت، صنعت، پلانٹ پروٹیکشن اور قرنطینہ کے شعبوں میں شراکت داری کو بھی بڑھایا جائے گا ۔ اجلاس میں پاکستان اور کینیا نے اقتصادی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید خبریں