پاکستان کی اردن کے شہرکرک میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت

پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازےکے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازےکے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ہفتہ کو ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ان کے پیاروں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد میں برادر ملک اردن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔