پاکستان کی اسرائیلی قابض افواج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنا اور نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیزی شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کے …

اسلام آباد۔21نومبر (اے پی پی):پاکستان نے اسرائیلی قابض افواج اور انتہا پسند آباد کاروں کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی ہے جس میں مسجد اقصیٰ پر بار بار دھاوا بولنا اور نمازیوں کے خلاف اشتعال انگیزی شامل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے جمعہ کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ اس طرح کے اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ مقدس مقامات کے تقدس کو بین الاقوامی قانون اور تاریخی حیثیت کے مطابق یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عالمی برادری سے مقدس مقامات کے تحفظ کو یقینی بنانے، آباد کاروں کے مزید تشدد اور دراندازیوں کو روکنے سمیت اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کو برقرار رکھنے کے لیے فوری اور موثر اقدامات کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ہم دو ریاستی حل پر مبنی منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی حمایت میں اس کے اصولی موقف کا اعادہ کرتے ہیں جس کے نتیجے میں ایک آزاد، خودمختار، قابل عمل اور متصل فلسطین کی ریاست قائم کی جائے جو جون 1967ء سے پہلے کی سرحدوں پر مبنی ہو اور جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔

مزید خبریں