پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے رکن ممالک کے ہمراہ انٹرنیشنل ایجوکیشن الائنس فار ٹیکنیکس آف ٹریڈیشنل میڈیسن کی لانچنگ میں شرکت کی ، اس تاریخی اقدام کا مقصد تعلیمی معیار و نصاب کو ہم آہنگ کرنا اور خطے کے رکن ممالک میں حاصل کی گئی تعلیمی قابلیت کو تسلیم کرنا ہے
پاکستان کی ایس سی او کے رکن ممالک کے ہمراہ روایتی ادویات کے لیے انٹرنیشنل ایجوکیشن الائنس میں شرکت

مزید خبریں
بیجنگ۔20ستمبر (اے پی پی):پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے رکن ممالک کے ہمراہ انٹرنیشنل ایجوکیشن الائنس فار ٹیکنیکس آف ٹریڈیشنل میڈیسن کی لانچنگ میں شرکت کی ، اس تاریخی اقدام کا مقصد تعلیمی معیار و نصاب کو ہم آہنگ کرنا اور خطے کے رکن ممالک میں حاصل کی گئی تعلیمی قابلیت کو تسلیم کرنا ہے۔یہ لانچ ایس سی او فورم 2026 برائے روایتی میڈیسن کے دوران ہوا جو 16 سے 18 ستمبر تک چین کے صوبہ جیانگ شی کے دارالحکومت نان چانگ کے علاقےگان جیانگ نیو ایریا میں ٹرئیڈیشنل چائنیز میڈیسن سائنس اینڈ انوویشن سٹی میں منعقد ہوا۔چائنا اکنامک نیٹ کی رپورٹ کے مطابق فورم کا عنوان "روایتی ادویات کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بااختیار بنانا تاکہ انسانی صحت سب کے لیے مشترکہ تعمیر کی جا سکے ” تھا ۔ فورم کی میزبانی صوبہ جیانگ شی کی حکومت اور ایس سی او گڈ نیبرلی نیس ، فرینڈشپ اینڈ کوآپریشن کمیشن نے مشترکہ طور پر کی۔چین پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن اور جیانگ شی یونیورسٹی آف ٹریڈیشنل چائنیز میڈیسن سمیت غیر ملکی اداروں نے اس پر دستخط کیے۔اس اقدام میں مشترکہ تکنیکی تربیتی پروگرام، سرحد پار تعلیمی تعاون، بین الاقوامی نصابی وسائل کی لائبریری، مشترکہ تعلیمی تبادلہ پلیٹ فارم، مشترکہ تعلیمی تحقیق اور مشترکہ سائنسی تحقیق شامل ہیں۔اس کا مقصد صحت عامہ کے تصورات اور روایتی ادویات کی تکنیکی قدر کو وسیع تر عوام تک متعارف کرانے کے لیے متعدد زبانوں میں عوامی سائنس تک رسائی ہے۔







