پاکستان کی حمایت سے بنگلہ دیشی امیدوار بین الپارلیمانی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب

پاکستان نےبین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت کے لیے بنگلہ دیش کی امیدوار جاہرت ا دیب چودھری کی حمایت کردی جس کے نتیجے میں وہ اکثریتی ووٹ حاصل کرکے ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی پی یو ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب میں بنگلہ دیشی امیدوار کی حمایت کی۔

اروشا ، تنزانیہ۔5اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نےبین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت کے لیے بنگلہ دیش کی امیدوار جاہرت ا دیب چودھری کی حمایت کردی جس کے نتیجے میں وہ اکثریتی ووٹ حاصل کرکے ایگزیکٹو کمیٹی کی رکن منتخب ہوگئیں۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں پاکستانی وفد نے آئی پی یو ایگزیکٹو کمیٹی کے انتخاب میں بنگلہ دیشی امیدوار کی حمایت کی۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے جاہرت ادیب چودھری کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آئی پی یو میں ایشیا پیسیفک خطے کی موثر نمائندگی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بنگلہ دیش کے ساتھ پارلیمانی روابط کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ پارلیمانی سفارت کاری مکالمے اور باہمی مفاہمت کے فروغ کا اہم ذریعہ ہے۔

سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ علاقائی و عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پارلیمانی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو ایگزیکٹو کمیٹی میں جاہرت ادیب چودھری کی موجودگی ایشیا پیسیفک خطے کی موثر نمائندگی میں اہم کردار ادا کرے گی۔

 

مزید خبریں