اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے …
پاکستان کی غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔23نومبر (اے پی پی):پاکستان نے غزہ میں اسرائیلی قابض افواج کے حالیہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے جن کے نتیجے میں متعدد فلسطینی شہریوں خصوصاً خواتین اور بچوں کی شہادتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
اتوار کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایسے اقدامات بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں اور حال ہی میں شرم الشیخ میں طے پانے والے امن معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے خطے میں دیرپا امن و استحکام کے لیے جاری بین الاقوامی کوششوں کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔
حکومتِ پاکستان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کو روکے اور بین الاقوامی انسانی حقوق و انسانی قوانین کے تحفظ کو یقینی بنائے۔پاکستان نے ایک مرتبہ پھر اپنے اصولی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ 1967ء سے قبل کی سرحدوں کے مطابق آزاد، خودمختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے جس کا دارالحکومت القدس الشریف ہو۔








