پاکستان کی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے 24 نومبر تک بند رکھنے کا فیصلہ

پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 نومبر 2026ء کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع کر دی ہے۔

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کے استعمال پر عائد پابندی میں 24 نومبر 2026ء کی صبح 4 بج کر 59 منٹ تک توسیع کر دی ہے۔

ہفتہ کو پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے)کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پابندی کے تحت بھارتی رجسٹرڈ طیاروں کے علاوہ بھارتی ایئرلائنز اور آپریٹرز کی ملکیت، زیرِ انتظام یا لیز پر لیے گئے طیارے بھی شامل ہیں۔پاکستانی فضائی حدود بھارتی طیاروں کی فوجی پروازوں کے لیے بھی دستیاب نہیں ہو گی۔

 

مزید خبریں