پاکستان کی ورلڈ اکنامک فورم میں شمولیت،کرپٹو اور ڈیجیٹل معیشت میں اہم پیشرفت

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں عالمی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔ یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو …

اسلام آباد۔24نومبر (اے پی پی):پاکستان ڈیجیٹل اور کرپٹو کرنسی میں عالمی ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے کرپٹو اور بلاک چین بلال بن ثاقب ورلڈ اکنامک فورم کی عالمی سٹیئرنگ کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ہیں۔ورلڈ اکنامک فورم کی ڈیجیٹل اثاثہ جات کمیٹی میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کے لیے اعزاز کا باعث ہے۔

یہ کمیٹی وہ عالمی فورم ہے جو کرپٹو اور بلاک چین ریگولیشن پر پالیسی اور قوانین تیار کرتاہے ۔ڈیجیٹل اَیسِٹ گورننس کے عالمی مباحثے میں بلال بن ثاقب کی شمولیت پاکستان کیلئے اہم سنگِ میل ہے۔

پاکستان کی بڑھتی ہوئی عالمی ساکھ کا بین الاقوامی سطح پر اعتراف، عالمی فورمز پر پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس پالیسی نمایاں ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اب ڈیجیٹل اَیسِٹ ریگولیشن کے عالمی ڈائیلاگ کا فعال حصہ ہے اورپاکستان عالمی ڈیجیٹل معیشت اور جدید ٹیکنالوجی میں ترقی کی راہ ہموار کر رہا ہے۔

مزید خبریں