اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) اگست میں قومی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کیلئے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25 فیصد تک کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018ءکیلئے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ …
پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جولائی اور اگست کے دوران 1.25 فیصد کمی
اسلام آباد ۔ 12ستمبر (اے پی پی) اگست میں قومی برآمدات میں 22.4 فیصد اضافہ سے مالی سال کے ابتدائی دو ماہ جولائی اور اگست کیلئے پاکستان کا تجارتی خسارہ 1.25 فیصد تک کم ہو گیا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے آغاز پر جولائی اور اگست 2018ءکیلئے ملک کا تجارتی خسارہ 6.17 ارب ڈالر تک کم ہو گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کیلئے تجارتی خسارہ 6.25 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی دو مہینوں کیلئے ملک کے تجارتی خسارہ میں 1.25 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔









