پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے دو امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے دو امدادی پروازیں کراچی پہنچ گئیں۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے جاری بیان کے مطابق یہ طیارے ورلڈ فوڈ پروگرام کی جانب سے انسانی امداد کا سامان لے کر جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتر گئیں۔ پروازوں کا استقبال متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ، یو اے ای ریڈ کریسنٹ اور وزارت خارجہ کے نمائندوں نے کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس سنگین بحران کی گھڑی میں تعاون اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنے پر ورلڈ فوڈ پروگرام کا شکر گزار ہے۔