پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 22.5 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے

پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22.506 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 اگست 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 17.0819 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسلام آباد۔20اگست (اے پی پی):پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 22.506 ارب ڈالر ہو گئے ہیں۔ مرکزی بینک کی جانب سے جمعرات کو جاری کردہ زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 13 اگست 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 25 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا اور یہ 17.0819 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔

دوسری جانب کمرشل بینکوں کے پاس موجود خالص زرمبادلہ کے ذخائر میں 17 ملین ڈالر کی کمی ہوئی اور یہ کم ہو کر 5.4242 ارب ڈالر رہ گئے۔رپورٹ کے مطابق 7 اگست 2026ء کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے میں پاکستان کے مجموعی سیال زرمبادلہ کے ذخائر 22.4983 ارب ڈالر تھے،ان میں 17.057 ارب ڈالر کے ذخائر سٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 5.4413 ارب ڈالر کمرشل بینکوں کے پاس موجود تھے۔