پاکستان کے معاشی مستقبل کی تشکیل میں نوجوان کاروباری اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر آئی سی سی آئی محمد ذکریا اکبر ضیا

پاکستان کے معاشی مستقبل کی تشکیل میں نوجوان کاروباری اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر آئی سی سی آئی محمد ذکریا اکبر ضیا

اسلام آباد۔17اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی سی سی آئی) کے صدر محمد ذکریا اکبر ضیا نے کہا ہے کہ نوجوانوں میں کاروباری صلاحیتوں، جدت اور نئے کاروبار کے فروغ سے پاکستان میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے، صنعتی ترقی اور برآمدات بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو مؤثر رہنمائی، عملی تربیت اور مالی وسائل تک رسائی فراہم کرنا ضروری ہے۔بزنس آئیڈیا مقابلہ 2026 کی تقریب سے چیمبر ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی نوجوانوں میں جدید کاروباری خیالات کو کامیاب اور پائیدار کاروبار میں تبدیل کرنے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے۔

تقریب کا انعقاد میرا برانڈ پاکستان، انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کے بزنس انکیوبیشن سینٹر اور صنعتی شراکت داروں کے تعاون سے کیا گیا۔آئی سی سی آئی کے سینئر نائب صدر محمد اشفاق حسین چھٹہ نے نوجوان کاروباری افراد کی رہنمائی اور معاونت کے لیے سازگار ماحول کی ضرورت پر زور دیا، جبکہ نائب صدر محمد وقاص خان نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ مؤثر منصوبہ بندی اور عملی اقدامات کے ذریعے اپنے کاروباری خیالات کو کامیاب منصوبوں میں تبدیل کریں۔

مزید خبریں